ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / واڈرا تو صرف مکھوٹا، بدعنوانی میں راہل گاندھی شامل:اسمرتی ایرانی

واڈرا تو صرف مکھوٹا، بدعنوانی میں راہل گاندھی شامل:اسمرتی ایرانی

Wed, 13 Mar 2019 23:25:01    S.O. News Service

نئی دہلی،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر کانگریس پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کہا کہ 70 سالوں میں بدعنوانی کانگریس کی دین ہے، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں خبروں کے ذرائع سے جو حقائق آئے ہیں وہ ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح گاندھی واڈرا خاندان نے خاندانی بدعنوانی کو پھیلایا ہے۔پریس کانفرنس کرکے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ایک نیوز ذرائع سے معلومات ملی ہے کہ ایچ ایل پاہوا نام کے ایک شخص کے یہاں ای ڈی کی چھاپہ ماری میں اس کے پاس سے راہل گاندھی کے ساتھ لین دین کے دستاویز ملے ہیں،زمین کی خریداری سے متعلق ان دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی کہ ایچ ایل پاہوا کے ساتھ راہل گاندھی کے اقتصادی تعلقات ہیں۔اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ایچ ایل پاہوا کے یہاں ہوئی چھاپہ ماری میں چونکانے والی بات یہ ہے کہ ان کے پاس زمین کی خرید فروخت کے لئے پیسے نہیں تھے۔راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے لئے زمین خریدنے کے لئے سی سی تھمپی نے 50 کروڑ سے زیادہ روپے دئے۔انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت میں دفاع سے متعلق سودے اور پٹرولیم متعلقہ سودے میں سنجے بھنڈاری اور سی سی تھمپی کے تار جڑے ہیں۔ان سودوں کی جانچ میں پتہ لگتا ہے جیجاجی کے ساتھ سالے صاحب بھی خاندانی بدعنوانی میں شامل ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ لوگوں کو لگتا تھا کہ زمین گھوٹالے میں رابرٹ واڈرا کا کردار ہے، لیکن جو حقائق سامنے آئے ہے اس سے صاف ہو گیا ہے کہ اس گھوٹالے میں راہل گاندھی بھی ملوث ہے۔اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اب سالے صاحب خود عوام کو بتائیں کہ دفاعی سودو میں ان (راہل گاندھی)کی اتنی دلچسپی کیوں ہے، وہ بتائیں کہ کیا ملک کی سلامتی کو چند روپیوں کے لئے، زمین پر، راہل گاندھی نے کیا شہید کرنے کی کوشش کی؟۔


Share: